سوشل ایشوز
بچوں کے بیگز سے ویپ نکلنے کا معاملہ، دکانوں اور کیفیز مالکان کی شامت آگئی

سندھ (کھوج نیوز) بچوں کے بیگز سے ویپ نکلنے کے معاملے پر محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن لیتے ہوئے سکولوں کے اطراف دوکانوں اور کیفیز مالکان کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلاس 9 تا 12 کے طلبا میں ویپ کے استعمال پر تشویش ہے،طلبہ کے بیگز کی چیکنگ میں ویپ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ نے ویپ قریبی دکانوں اور کیفے سے خریدنے کا اعتراف کیا، لہذااسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفیز کی سختی سے نگرانی کی جائے۔



