سوشل ایشوز

حکومت کا بڑا فیصلہ ، کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا اعلان

لاہور(کھوج نیوز) حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں تمام کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 14 سے زائد کاروباری سرگرمیوں کی آن لائن مانیٹرنگ کے لیے پوائنٹ آف سیلزیقینی بنانیکاحکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹلز، ریسٹورینٹس ،گیسٹ ہاسز، میرج ہالز، مارکیز اور ریس کلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے تاہم جہاں ائیر کنڈیشنر کی سہولت نہیں وہاں پوائنٹ آف سیلزسے چھوٹ ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہیکہ شہروں میں چلنے والی گاڑیوں، کورئیر اور کارگو سروسز کو بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیاگیا ہے، اسی طرح ڈینٹسٹ، فزیوتھراپسٹ، پلاسٹک اور ہیئرسرجنز، و یٹرنری ڈاکٹرز، میڈیکل لیب، ایکسرے، سی ٹی اور ایم آر آئی اسکین سینٹر پر پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بیوٹی پارلرز، مساج سینٹرز، پیڈی کیور سینٹرز ، پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ 500 روپے فیس لینے والے اسپتالوں کو چھوٹ ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہیکہ ہیلتھ کلبز ، جمز ، سوئمنگ پولز ، ملٹی پرپز کلبز، سول اور نان سول پولو کلب، چارٹڈ اکانٹنٹس، کاسٹ مینجمنٹ اکانٹنٹس کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور،کراچی اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں کے جمخانہ اورکلبز میں پوائنٹ آف سیلز لگانیکافیصلہ کیاگیا ہے جب کہ ریٹیلرز ، مینوفیکچررز اور امپورٹرز کے لیے بھی آن لائن انٹیگریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فارن ایکسچینج ڈیلرز،کرنسی ایکسچینج کمپنیز، نجی تعلیمی اداروں اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے لیے بھی پوائنٹ آف سیلز کی شرط عائد ہوگی جب کہ ایک ہزار روپے ماہانہ فیس لینے والے اداروں کو چھوٹ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button