ہائیکورٹ نے ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دیدیا

لاہور(کھوج نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ کے تحت قائم ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی کے زمینوں پرقبضے دلوانے کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکوٹ نے پنجاب پراپرٹی اونر شپ قوانین کیخلاف درخواستوں کی سماعت میں فیصلہ دیا کہ ٹربیونل تمام درخواستوں کو نئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت سن کرفیصلہ کرے۔ عدالت نے کہا کہ قانون میں 80 فیصد تبدیلیاں ہوگئی ہیں، قانون کے خلاف دی گئی درخواستیں بعد میں دیکھیں گے۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کوپراپرٹی اونرشپ میں ترمیم سے آگاہ کیا، ڈی آر سی کمیٹیوں کے پاس جوڈیشل پاورز نہ ہونے اور ٹربیونل میں ریٹائرڈ کی بجائے حاضر سروس ایڈیشنل سیشن جج لگانیکا بتایا۔ ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ زیر سماعت مقدمات کے ٹربیونل ٹرانسفرکا فیصلہ متعلقہ عدالت کی صوابدید ہوگی، ٹربیونل کی کارروائی کے خلاف آئینی عدالت، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جاسکے گا۔



