سوشل ایشوز
پٹرول بم کے بعد عوام پر بجلیاں گرانے کی تیاری بھی مکمل

اسلام آباد(کھوج نیوز) حکومت کی جانب سے پٹرول بم گرانے کے بعد عوام پر بجلیاں گرانے کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہیں ، بجلی کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟ تفصیل سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 64 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ سی پی پی اے درخواست میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں 7 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ یونٹ بجلی ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست کی سماعت 31 مارچ کو کرے گی اور نیپرا فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔



