کھیل

آئرلینڈ کےخلاف پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست،افتخاراحمد نےغلطی کی نشاندہی کردی

پاکستان کرکٹ ٹیم کےمڈل آرڈربیٹرافتخاراحمد نےکہا ہےکہ ہم نےاپنی صلاحیتوں کے حساب سےپرفارمنس نہیں دی۔

ڈوبلن(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ کےخلاف پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست،افتخاراحمد نےغلطی کی نشاندہی کردی،رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کےمڈل آرڈربیٹرافتخاراحمد نےکہا ہےکہ ہم نےاپنی صلاحیتوں کے حساب سےپرفارمنس نہیں دی۔ آئرلینڈ کےخلاف پہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کےحوالےسےافتخاراحمد نےکہا ہے کہ میری جب بیٹنگ آئی تو رنز چاہیے تھے، پرفارمنس کے ذریعے ہی اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

افتخار احمد نے کہا کہ میں نے بیٹنگ اچھی کی جس سے میرے اعتماد میں اضافہ ہوا، فیلڈنگ میں کیچز ڈراپ کیے اور باؤنڈریز بھی ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی 2 میچز باقی ہیں، پاکستان کم بیک کرلے گا، ورلڈکپ تک پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ افتخار احمد کا مزید کہنا ہے کہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف سیریز جیت کر ورلڈ کپ میں اچھی پرفارمنس کے ساتھ داخل ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button