کھیل

آئی سی سی ورلڈکپ:بنگلا دیش ،سری لنکا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گے

بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر دہلی کے ارن جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔

دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں آج آمنے سامنے آئیں گی۔ ایک روزہ کرکٹ کے عالمی ایونٹ کے 38 ویں میچ میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے بھارتی شہر دہلی کے ارن جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں اتریں گی۔ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 7، 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے بنگلا دیش نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا کی ٹیم صرف 2 ہی جیت پائی جبکہ 5 میں شکست کھا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button