کھیل

آئی پی ایل آکشن، پریتی زنٹا دھوکے میں مر گئی

پریتی زنٹا 19 سال کی ششانک سنگھ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی تھیں لیکن ایک جیسے نام ہونے کی وجہ سے غلطی سے 32 سال کے ششانک سنگھ کو خرید لیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)آکشن کے دوران پنجاب کنگز کی اونر پریتی زنٹا سے غلطی سے مسٹیک ہوگئی ،کھلاڑیوں کے ایک جیسے ناموں کی وجہ سے وہ دھوکا کھا گئیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں آئی پی ایل سیزن 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی آکشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خریدا۔ آئی پی ایل آکشن کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیش آئی جب ایک جیسے نام والے 2 پلیئرز کی خریداری کا وقت آیا۔ آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز کی مالک پریتی زنٹا جو 19 سال کی ششانک سنگھ کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی تھیں لیکن ایک جیسے نام ہونے کی وجہ سے غلطی سے 32 سال کے ششانک سنگھ کی بولی لگا کر انہیں20 لاکھ بھارتی روپے کی بیس پرائز میں خرید لیا تاہم جب انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تب تک بولی ہوچکی تھی، پریتی زنٹا نے ہاتھ اٹھاکر اپنی لگائی بڈ بدلنا چاہی لیکن اس وقت دیر ہوچکی تھی، اینکر نے کہا کہ یہ پلیئر اب آپ کی ٹیم ہوچکا ہے۔ 19 سالہ ششانک سنگھ تو ان سولڈ رہے لیکن 32 سالہ ششانک پنجاب کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ اگلیدن پنجاب کنگز ایک بیان میں کہا کہ ہم اس ہی ششانک سنگھ کو اپنی ٹیم میں لینا چاہتے تھے۔ 32 سالہ ششانک سنگھ نے پنجاب کنگز کی جانب سے بیان جاری کرنے کے بعد کنفیوژن کو ختم کرنے اور خود پر اعتماد کرنے پر ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button