آج پاکستان اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کے خلاف ڈیلاس میں کھیلےگا
پاکستانی ٹیم ہیوی ویٹ کا درجہ رکھتی ہے، تاہم امریکا نےاپنےپہلےمیچ میں کینیڈا کوشکست دے کرثابت کیا ہےکہ وہ کسی بھی ٹیم کا سامنا کرنےکی قابلیت رکھتی ہے
ڈیلاس (سپورٹس ڈیسک) امریکا میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں آج پاکستان اپنا پہلا میچ میزبان امریکا کے خلاف ڈیلاس میں کھیلےگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، امریکی ٹیم کےمقابلےمیں پاکستانی ٹیم ہیوی ویٹ کا درجہ رکھتی ہے، تاہم امریکا نےاپنےپہلےمیچ میں کینیڈا کوشکست دے کرثابت کیا ہےکہ وہ کسی بھی ٹیم کا سامنا کرنےکی قابلیت رکھتی ہے۔
دوسری جانب، امریکا آمد کےبعد گرین شرٹس کومسلسل مشکلات کا سامنا ہے، پہلےبارش کےباعث مناسب پریکٹس کا موقع نہ ملا اورپھرآل راؤنڈرعماد وسیم انجری کےباعث پہلےمیچ سےباہرہوگئے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے حالیہ دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ میں متاثرکن کارکردگی دکھانےمیں ناکام رہی لیکن اس کے باوجود تجزیہ کاروں نےاسے امریکا کے خلاف میچ میں فیورٹ قراردیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی امریکا میں موجودگی پرامریکا میں مقیم پاکستانی بھی کافی پرجوش ہیں اور میچ دیکھنے کے لیے مختلف شہروں سے ڈیلاس کا رخ کررہے ہیں۔ بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر، ابرار احمد۔
مونانک پٹیل (کپتان)، اسٹیون ٹیلر، اینڈریز گوس، ایرون جونز، نتیش کمار، کورے اینڈرسن، ہرمیت سنگھ، شیڈلے وین شالکوائک، جسدیپ سنگھ، علی خان، سوربھ نٹریوالکر