کھیل

آخری بال تک لڑیں، پھرہاربھی جائیں تو ہم آپ کےساتھ ہیں،وسیم اکرم کا قومی ٹیم کو مشورہ

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔ قوم کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری ٹیم بھی جیتنے کے لیے کھیلتی ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)آخری بال تک لڑیں، پھرہاربھی جائیں تو ہم آپ کےساتھ ہیں،وسیم اکرم کا قومی ٹیم کو مشورہ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان اورفاسٹ بولروسیم اکرم نےکہا ہےکہ گرین شرٹس آخری بال تک لڑیں، پھر ہار بھی جائیں تو ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کرکٹ سے محبت کرنے والی قوم ہیں۔ قوم کو بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہماری ٹیم بھی جیتنے کے لیے کھیلتی ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے اور یہ کوئی میدان جنگ نہیں ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہم 2 میچ انگلینڈ اور ایک میچ آئرلینڈ سے ہارے ہیں لیکن اس ہار کا کوئی مسئلہ نہیں، ٹی20 ورلڈ میں پچز ہماری باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں کو اسپورٹ کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button