کھیل

آسٹریلوی فاسٹ بائولر مچل سٹارک آئی پی ایل کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے

آئی پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی تقریب آج 19 دسمبر کو منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں میں خرید لیا

ممبئی(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر مچل اسٹارک انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل)سیزن 2024ء کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل سیزن 2024 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کی تقریب آج 19 دسمبر کو منعقد ہوئی جس میں فرنچائزز نے اپنی ٹیم میں شامل کرنے کے لیے بہترین کھلاڑیوں کو کروڑوں روپے میں خرید لیا۔ آئی پی ایل میں پہلے سن رائزز حیدرآباد نے حال ہی میں آئی سی سی ورلڈکپ جیتنے والے کپتان پیٹ کمنز کو ساڑھے 20 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا جس کے بعد کمنز آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے۔

اس سے قبل گزشتہ سال انگلش ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر سیم کرن کو پنجاب کنگز ریکارڈ ساڑھے 18 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا لیکن پیٹ کمنز کا یہ ریکارڈ کچھ منٹوں میں ہی ٹوٹ گیا جب آئی پی ایل میں شاہ رخ خان کی فرنچائز کولکتا نائٹ رائیڈر نے2024 کے ایڈیشن کے لیے آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کو ریکارڈ 24 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے میں خرید کر سب کو حیران کر دیا۔ یوں مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس کے علاوہ چنئی سپر کنگز نے نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو 14 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا۔ آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو کسی ٹیم نے اپنے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button