کھیل

آسٹریلیا سےشکست،محمد عامراوردیگر کھلاڑی ٹیم پر برس پڑے

گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ شروع سے ایک بات کررہا ہوں کہ آوٹ آف دی باکس کھیلنا ہو گا۔

لاہور (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا سےشکست،محمد عامراوردیگر کھلاڑی ٹیم پر برس پڑے، آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں آسٹریلیا سے 62 رنز کی شکست کے بعد محمد عامر، عماد وسیم اور عبد الرزاق نے ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالاہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ شروع سے ایک بات کررہا ہوں کہ آوٹ آف دی باکس کھیلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم کے کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ ٹی ٹوئنٹی کا ہے، ون ڈے میچز یہ لوگ بہت کم کھیلے ہیں، انہیں یہ ہی اندازہ نہیں کہ مڈل میں بولنگ کیسی کرانی ہے، جو گیندیں مڈل اوورز میں پھینکنی چاہیے تھیں وہ آخر میں کرائی گئیں۔


محمد عامر کا مزید کہنا تھا کہ دو اوورز میں پتا چل جاتا ہے کیسی بولنگ کرانی ہے۔آل راو¿نڈر عماد وسیم نے کہا کہ یہ ہی کھلاڑی تین سال سے کھیل رہے ہیں۔سابق آل راو¿نڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ہم پچھلے کئی سالوں سے چھوٹی ٹیموں سے کھیل رہے ہیں ، جب اچھی ٹیموں سے کھیلتے ہیں تو ان سے سیکھتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button