کھیل

آسٹریلیا کیخلاف پہلا ٹیسٹ، قومی ٹیم کو بڑا دھچکا مگر کونسا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرامیں جاری چار روزہ میچ کے دوران ابرار احمد پائوں میں تکلیف کے باعث پہلے میچ سے باہر ہو گئے

کینبرا(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا ملنے کیساتھ ایک پریشان کن خبر سامنے آئی ہے، اسپنر ابرار احمد پاؤں میں تکلیف کا شکار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرامیں جاری چار روزہ میچ کے تیسرے دن پاؤں میں تکلیف کے باعث ابرار احمد نے صرف 8 اوورز کرائے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کا ایم آر آئی اسکین کرایا جا رہا ہے،میڈیکل پینل رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد مزید تفصیلات بتائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ابرار احمد نے چار روزہ میچ میں اب تک 27 اوورز کرائے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button