کھیل

آل راؤنڈرمعین علی کی ٹیسٹ کرکٹ سےایک بارپھر ریٹائرمنٹ

معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے

برطانیہ(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ لے لی۔ معین علی 2021 کے سیزن کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے لیکن پھر رواں سال ایشز سیریز سے کچھ دن قبل انگلش اسپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی جانب سے معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لیے رابطہ کیا گیا تھا۔ ٹیم مینجمنٹ سے رابطے کے بعد معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button