کھیل

ابرار احمد کیخلاف میڈیکل ٹیم کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

ابرار احمد کو عرق النسا (شیاٹک )ہے جس کی بہتری کیلئے انہیں کئی بار ہدایت کی گئی لیکن بدقسمتی سے انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا: رپورٹ میں انکشاف

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے سپنر ابرار احمد کے خلاف میڈیکل ٹیم کی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں جس نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابرار احمد نے انجری سے نجات کیلئے ڈاکٹرز کی ہدایت نظر انداز کردی جس کی وجہ سے وہ دورہ آسٹریلیا پر دوبارہ انجری کا شکار ہوگئے اور کوئی میچ نہ کھیل سکے۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں جب ٹیم حیدرآباد دکن میں تھی تو ابرار احمد نے سیدھے ہیپس میں تکلیف کی شکایت کی جس پر فوری طور پر ان کے ٹیسٹ کرائے گئے جس میں ان کے عرق النسا شیاٹک کی تخشیص ہوئی۔

ذرائع نے بتایاکہ اس کے بعد میڈیکل پینل نے ان کی انجری سے نجات کیلئے انہیں ایک پلان بناکر دیا جس میں مختلف ایکسرسائز اور ڈرل پر پابندی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسپنر نے ہدایت پر عمل نہیں کیا جس پر بھارت میں ہی ایک بار پھر ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ میٹنگ کرکے انہیں ہدایات پر عمل کرنے کو کہا گیا لیکن بدقسمتی سے انہوں نے بتائی گئی ہدایات پرپھر سے مکمل عمل نہیں کیا، یہی وجہ تھی کے دورہ آسٹریلیا کے پریکٹس میچ کے دوران وہ دوبارہ ان فٹ ہوگئے۔ آسٹریلیا سے واپسی کے بعد ابرار احمد ان دنوں نیشنل اکیڈمی لاہور میں رہیب پروگرام سے گزر ررہے ہیں۔ پی سی بی میڈیکل پینل نے ابرار کی انجری کی رپورٹ بورڈ کو جمع کرادی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button