کھیل

افغانستان سے شکست، عبدالرزاق نے بابراعظم سے متعلق سنگین نوعیت کے سوال اٹھا دیئے

عبداللہ کریز پر کھیل رہے تھے تو وہ جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے، جیسے ہی امام کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر بیٹنگ کے لیے آئے ، عبداللہ نے شاٹس روک لیں: رزاق

لاہور(کھوج نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں افغانستان سے 8 وکٹوں کی شکست کے بعد سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کپتان بابر اعظم سے متعلق سنگین نوعیت کے سوالات اٹھائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عبدالررزاق نے کہاکہ اس شکست پر سب ہی افسردہ ہیں ، جب عبداللہ کریز پر کھیل رہے تھے تو وہ جارحانہ انداز میں کھیل رہے تھے، جیسے ہی امام کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر بیٹنگ کے لیے آئے ، عبداللہ نے شاٹس روک لیں’۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا ‘اس کا مطلب ہے کہ انہیں ہدایات مل رہی تھیں کہ شاٹس نہیں مارنی، وہ آدھی شاٹس مار رہے تھے، کبھی مارنا چاہتے تو کبھی روک لیا کرتے تھے’۔

انہوں نے کہا ‘جس گیند پر عبداللہ شفیق آؤٹ ہوئے وہ ایسی گیند نہیں تھی، اس وقت ایسا لگ رہا تھا جیسے انہیں کھیلنا ہی نہیں آتا، اس کا مطلب جب کپتان کریز پر ہے تو انہیں ہدایات ملتی ہیں کہ ایسے کھیلنا ہے’۔ عبدالرزاق کا کہنا ہے ‘جب کپتان کریز پر ہوتا ہے تو سب کھلاڑیوں کا اسٹرائیک ریٹ دیکھیں، 77 یا 80 سے بڑھتا ہی نہیں، تو ایسے کرکٹ نہیں کھیلی جاتی’۔ ان کا کہنا تھا ‘افغانستان جیسی ٹیم کے خلاف 350 کا ہدف بننا چاہیے تھا، اگر لوگ کہتے ہیں کہ بابر کو کپتانی نہیں آتی تو مینجمنٹ میں بیٹھے لوگ کیا کررہے ہیں؟’

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button