کھیل

افغانی فاسٹ بائولر نوین الحق پر 20ماہ کی پابندی عائد مگر کیوں؟

اے ای آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی انتظامیہ نے معاہدے کے باوجود کھیلنے سے انکار پر افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائد کی ہے

یو اے ای(سپورٹس ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ نے معاہدے کی خلاف ورزی پر افغان فاسٹ بائولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق یو اے ای آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی انتظامیہ نے معاہدے کے باوجود کھیلنے سے انکار پر افغان فاسٹ بولر نوین الحق پر 20 ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔ نوین الحق نے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم شارجہ واریئرز سے معاہدہ کیا تھا ۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا دوسرا ایڈیشن اگلے برس جنوری میں کھیلا جائیگا، پابندی کے باعث افغان فاسٹ بولر 2024 اور 2025 کی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ نوین الحق نے آئی پی ایل کی ٹیم لکھن سپر جائنٹس کے مالک کی ٹیم ڈربن سپر جائنٹس سے معاہدہ کر رکھا ہے جو جنوبی افریقن ٹی ٹوئنٹی لیگ کی ٹیم ہے اور جنوبی افریقن ٹی ٹوئنٹی لیگ یو اے ای کی لیگ کے ساتھ ہی کھیلی جائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button