کھیل

افغان ٹیم کے خلاف کارکردگی،شاہد آفریدی نے کیا کہا؟

آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف سیریزمیں عمدہ کارکردگی پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباشی دی ہے

کراچی(سپورٹس ڈیسک)افغان ٹیم کے خلاف کارکردگی،شاہد آفریدی نے کیا کہا؟رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈرشاہد آفریدی نے افغانستان کے خلاف سیریزمیں عمدہ کارکردگی پر ٹیم کے کھلاڑیوں کو شاباشی دی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ مکمل برتری کےساتھ پاکستان ٹیم نے سیریزمیں وائٹ واش کیا۔

سابق کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ شاباش بوائز، کپتان اور کھلاڑی جس طرح متحد دکھائی دے رہے ہیں اچھا لگ رہا ہے۔  شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہر کوئی ممکنہ حد تک ہر صورت حال میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے، پاکستان کرکٹ کے لیے یہ ایک اچھا وقت ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو تیسرے اور سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں 59 رنز سے شکست دے کر سیریز کلین سوئپ کے ساتھ اپنے نام کی۔ کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button