کھیل
افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا
افغانستان کرکٹ بورڈ نے ملاپ پردیپ کمار میوادا کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکردیا۔
کابل(ویب ڈیسک)افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کے خلاف بڑا قدم اُٹھا لیا،رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے ملاپ پردیپ کمار میوادا کو ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکردیا۔ ملاپ میوادا نے سری لنکا میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا۔ ملاپ میوادا اس سے پہلےبنگلادیش کےخلاف سیریزمیں افغان ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ ملاپ میوادا کی بطور فل ٹائم بیٹنگ کوچ پاکستان کےخلاف پہلی سیریزہوگی۔
ملاپ پردیپ کا تعلق بھارت سے ہے۔ ملاپ میوادا بھارت میں متعدد لوکل ٹیموں کی کوچنگ کر چکے ہیں۔ افغانستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ہیمبنٹوٹا میں پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 22 اگست کو کھیلا جائے گا۔