کھیل

امریکا کیخلاف سُپراوور،محمد حفیظ نےبھی سوال اٹھادیا

سابق کپتان محمد حفیظ نے سپر اوور محمد عامر سے کروانے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کو اوور دینا چاہیے تھا کیونکہ وہ دونوں طویل عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) امریکا کیخلاف سُپراوورکی حکمت عملی پر سابق ٹیم ڈائریکٹر و کپتان محمد حفیظ نے بھی سوال اٹھادیا۔ سابق کپتان محمد حفیظ نےسپراوورمحمد عامر سےکروانے پرناراضگی کا اظہارکرتے ہوئےکہا کہ شاہین آفریدی یا نسیم شاہ کواووردینا چاہیےتھا کیونکہ وہ دونوں طویل عرصے سےکرکٹ کھیل رہےہیں جبکہ عامر 4 سال بعد واپسی ہوئی ہے اور یہ انکا پہلا ٹورنامنٹ تھا۔

انہوں نےکہا کہ پاکستانی ٹیم ایک دن میں دومیچز کیسےہاری؟ پہلےہم 20 اوورکا کھیل ہارے اورپھرسپراوور۔ یہ اعصاب شکن بیٹنگ، بالنگ اورفیلڈنگ تھی جس میں امریکا نےہمیں شکست دی۔ بھارت کیخلاف مقابلہ ڈو اینڈ ڈائی کی صورتحال اختیارکرچکا ہے، شکست قومی ٹیم کو ایونٹ کےپہلےراؤنڈ سےتقریباً باہرکردے گی جبکہ فتح ایونٹ میں قومی ٹیم کیلئےبڑی پیشقدمی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ روایتی حریف بھارت کیخلاف قومی ٹیم 9 جون کو مدمقابل آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button