کھیل

انضمام الحق کا استعفیٰ، توصیف احمد عبوری چیف سلیکٹر مقرر

پی سی بی نے سابق کرکٹر وجاہت اللہ واسطی جونیئر سلیکشن کمیشن کے سربراہ اور توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کرنے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے سابق کرکٹر توصیف احمد کو عبوری چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔ توصیف احمد کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی کا پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں سابق کرکٹر وجاہت اللہ واسطی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ توصیف احمد کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی کا پہلا اسائنمنٹ دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم کا انتخاب ہے۔ خیال رہے کہ توصیف احمد اور وجاہت اللہ واسطی دونوں سلیکشن کمیٹی کے اراکین ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے خود پر لگنے والے الزامات پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button