کھیل

انڈر 19کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے180رنز کاہدف

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی' قومی ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بناسکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی

جنوبی افریقہ( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ میچ جنوبی افریقا میں کھیلا جارہا ہے جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بناسکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ قومی ٹیم کی قیادت سعد بیگ کررہے ہیں، اس کے علاوہ ٹیم میں شاہزیب خان، شمائل حسین، اذان اویس، احمد حسن، ہارون ارشد، عرفات منہاس، عبید شاہ، محمد ذیشان، علی رضا اور نوید احمد خان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی اور ایونٹ کا فائنل 11 فروری کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button