دبئی(سپورٹس ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے افغانستان کو آخری گروپ میچ میں83 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
تفصیلات کےمطابق دبئی میں جاری اے سی سی انڈر 19کرکٹ ایشیا کپ میں منگل کو افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 303 رنز بنائے جب کہ پوری ٹیم 48 اوورز میں پویلین لوٹ گئی۔اوپنرز شمائل حسین اور شاہزیب خان بالترتیب 75 اور 79 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اس کے علاوہ ریاض اللہ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔