کھیل

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل، آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی

آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 180 رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا' آسٹریلوی بیٹسمین ہیر نے 50رنز کی اننگز کھیلی

جنوبی افریقہ(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 180 رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ یہ میچ جنوبی افریقا میں کھیلا گیا۔ جہاں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم 48.5 اوورز میں 179 رنز بناسکی اور پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عرفات منہاس 52، 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ شمائل حسین 17، شاہزیب خان 4، کپتان سعد بیگ 3، احمد حسن 4، ہارون ارشد 8، عبید شاہ 6، محمد ذیشان 4 اور علی رضا صفر پر آٹ ہوئے۔ نوید احمد خان 9 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کے 180 رنز کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم کو پاکستانی بولرز نے مشکلات میں ڈالا اور یکے بعد دیگر وکٹیں بھی حاصل کرتے رہے۔ آسٹریلیا کے 164 رنز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، ایسے میں مک میلن اور وڈلر نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ایک وکٹ سے کامیابی دلوادی۔ کینگروز کی جانب سے ہیرنے 50اولیور نے 49،ٹام نے 25 اور مک میلن نے ناقابل شکست 19 رنز بنائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button