کھیل

انگلینڈ سےٹی ٹوئنٹی میچ شکست،شعیب ملک نےبلے بازوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا

قومی بیٹرز پر تنقید کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ہے کہ یہ پی ایس ایل نہیں یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے

لاہور (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ سےٹی ٹوئنٹی میچ شکست،شعیب ملک نےبلے بازوں کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔ انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی میچ ہارنے پر سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے بیٹنگ آرڈر کو آڑے ہاتھوں لےلیا۔ اپنے بیان میں قومی بیٹرز پر تنقید کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا ہے کہ یہ پی ایس ایل نہیں یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے پہلے سیریز ہے، بیٹنگ آرڈر میں فخر، رضوان، بابر، اعظم اور پھر افتخار ہونے چاہئیں، چھٹے نمبر پر عماد اور شاداب کو کھلایا جائے۔

 سابق کپتان شعیب ملک نے مزید کہا ہے کہ کپتان کو بینچ پر موجود آپشنز کو سمجھداری سے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، کپتان کو چاہیے کہ وہ اعظم اور افتخار کو وقت اور کافی اوورز دیں، ان سے فورا 12-14 سکور کرنے کی توقع رکھنا ناانصافی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button