کھیل

انگلینڈ ویمنز نےپاکستان ویمنزکو پہلےٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 163 رنز بنائے، کپتان ہیتھر نائٹ نے 49 اور ایمی جونز نے 37 رنز بنائے

لاہور (ڈیسک)انگلینڈ ویمنز نے پاکستان ویمنز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 53 رنز سے ہرا کر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی کامیابی حاصل کرلی۔ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں میزبان انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے6 وکٹ پر 163 رنز بنائے، کپتان ہیتھر نائٹ نے 49 اور ایمی جونز نے 37 رنز بنائے جبکہ ڈینیئل گبسن 41 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں ۔پاکستان ویمنز کی جانب سے وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔ 164 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان ویمنز ٹیم 19 ویں اوور میں 110 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔صدف شمس 35 رنزبناکر نمایاں رہیں۔انگلینڈ کی جانب سے سارہ گلن نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button