کھیل

انگلینڈ کا سری لنکا کےخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

بنگلورو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، پچ میں نمی ہے

بنگلورو(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلورو میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے، پچ میں نمی ہے، یہ بیٹنگ کے لیے سازگار رہے گی۔ جوز بٹلر نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔

اس موقع پر سری لنکا کے کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی پہلے بیٹنگ کو ترجیح دیتے۔ دونوں ٹیمیں اس ورلڈ کپ میں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں نے ایک ایک میچ ہی جیتا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر سری لنکا ساتویں اور انگلینڈ آٹھویں نمبر پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button