کھیل

انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولرکرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر ریسے ٹوپلی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈکپ کے دیگر میچز سے نہیں کھیل سکیں گے

بھارت(سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے اہم فاسٹ بولر کرکٹ ورلڈکپ سے باہر ہوگئے جس کے بعد انگلش ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر ریسے ٹوپلی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے ورلڈکپ کے دیگر میچز سے نہیں کھیل سکیں گے۔

ٹوپلی کو گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے دوران انگلی میں چوٹ لگی تھی، تاہم میچ کے بعد اسکین میں ان کے فریکچر کی تصدیق ہوگئی۔ انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر اگلے 24 گھنٹے میں انگلینڈ کے لیے روانہ ہوجائیں گے، ٹوپلی کے  متبادل کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button