کھیل

انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی 20 ،پاکستان کا ٹاس جیت کربولنگ کا فیصلہ

سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا، ہیڈنگلے لیڈز کا یہ میچ بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کردیا گیا تھا۔

لیڈز(سپورٹس ڈیسک) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا، ہیڈنگلے لیڈز کا یہ میچ بغیر کوئی گیند پھینکے منسوخ کردیا گیا تھا۔  ہوم ٹیم میں جوفرا آرچر کی واپسی ہوئی ہے جبکہ پاکستان ٹیم میں حارث رؤف اپنی واپسی کر رہے ہیں۔ 

پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، فخر زمان، شاداب خان، اعظم خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور محمد عامر پر مشتمل ہے۔ انگلش ٹیم کی قیادت جوش بٹلر کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فل سالٹ، ول جیکس، جانی بیرسٹو، ہیری بروک، معین علی، لیام لونگٹسن، کرس جارڈن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور ریس ٹوپلے شامل ہیں۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button