انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز،قومی ٹیم میں کون کون سےکھلاڑی تبدیل کئےجائیں گے؟
ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں تجربات کرنے کی ٹھان لی
لاہور (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز،قومی ٹیم میں کون کون سےکھلاڑی تبدیل کئےجائیں گے؟نام سامنے آگئے۔رپورٹ کے مطابق ٹی20 ورلڈکپ 2024 سے قبل ٹیم مینجمنٹ نے انگلینڈ خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں تجربات کرنے کی ٹھان لی۔ میگا ایونٹ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم 22 مئی کو انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹی20 میچ کھیلے گی، پلئینگ الیون میں 3 تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔
فاسٹ باؤلرزنسیم شاہ اورحارث رؤف کے علاوہ ٹاپ آرڈربلےبازعثمان خان کو لائن اپ میں شامل کیا جاسکتا ہے جبکہ اوپنر صائم ایوب اور آئرلینڈ کیخلاف سیریز کا آخری میچ کھیلنے والے حسن علی کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ صائم ایوب کے ڈراپ ہونے سے بابراعظم اور محمد رضوان کی جوڑی کو ایک مرتبہ پھر اوپننگ کرتے دیکھے جانے کا امکان ہے جبکہ فخر زمان کو مڈل آرڈر میں ہی کھلایا جائے گا۔