کھیل

اولمپک گیمز کوالیفائر کیلئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، مرتضی یعقوب، عبدالمنان و دیگر جبکہ ابو بکر محمود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) اولمپک گیمز کوالیفائر کیلے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیاہے جبکہ قومی اسکواڈ کی قیادت عماد شکیل بٹ کو سونپی گئی ‘ صدر پی ایچ ایف نے ٹیم کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک گیمز کوالیفائر عمان میں 15 سے 21 جنوری تک کھیلا جاے گا، جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت عماد شکیل بٹ کریں گے، جب کہ ابوبکر محمود کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ قومی ہاکی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق، وقار، ارباز احمد، محمد عبداللہ، سفیان خان، مرتضی یعقوب، عبدالمنان، عقیل احمد، معین شکیل، سلمان رزاق، عبدالحنان شاہد، غضنفر علی، عبدالرحمن جونیئر، زکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف اور ارشد لیاقت بھی شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ شہناز شیخ، کوچ شکیل عباسی، اسسٹنٹ کوچ دلاور حسین اور امجد علی ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button