اوپننگ بیٹرامام الحق نےبابراعظم سےدوستی اورٹیم کا حصہ نا بننےکی وجہ سامنےرکھ دی
امام الحق نے کہا کہ میں نے کافی سال ون ڈے میں بطور اوپنر ٹیم کی نمائندگی کی ہے مگر ٹی ٹوئنٹی میں میری جگہ نہیں بنتی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)اوپننگ بیٹرامام الحق نےبابراعظم سےدوستی اورٹیم کا حصہ نا بننےکی وجہ سامنےرکھ دی۔رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق نے ٹیم کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتادی۔ امام الحق نے حال ہی میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی سمیت اپنی سیلیکشن پر گفتگو کی۔ حاضرینِ محفل میں بیٹھے ایک شخص نے سوال کیا کہ کہا جاتا ہے کہ بابر کے ساتھ جس کی دوستی ہوتی ہے وہ ٹیم کا حصہ ہوتا ہے، تو ان کی دوستی آپ کیساتھ بھی ہے مگر آپ ٹیم میں نہیں، جبکہ شاداب خان کی پرفارمنس نہیں وہ پھر بھی ٹیم کا حصہ ہیں ، ایسا کیوں؟
مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے امام الحق نے کہا کہ میں نے کافی سال ون ڈے میں بطور اوپنر ٹیم کی نمائندگی کی ہے مگر ٹی ٹوئنٹی میں میری جگہ نہیں بنتی کیونکہ جب میں ون ڈے اسکواڈ کا حصہ تھا تو ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان اچھی اوپننگ کر رہے تھے تو ایسے میں میری جگہ نہیں بنتی، اور جہاں تک بات شاداب کی ہے تو اس کی پرفارمنس پر ہم بات کر سکتے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ اس کے پاس تجربہ ہے کیونکہ گزشتہ 8 سال سے وہ ٹیم کی نمائندگی کر رہا ہے، مزید یہ کہ ٹیم کی سیلیکشن معیار پر ہوتی ہے ناکہ دوستی پر۔
واضح رہے کہ انگلینڈ و پاکستان کے درمیان ہونے والی حالیہ سیریز میں شاداب خان کی پرفارمنس انتہائی بری رہی۔انگلینڈ نے برمنگھم میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے انتہائی کم بولنگ کی اور چار اوورز میں صرف 19 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی نے تین، جبکہ حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی طرف سے شاداب خان سب سے مہنگے بولر ثابت ہوئے، انہوں نے 4 اوورز میں 55 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔