ایشنزسیریز کا پہلا میچ، انگلینڈاور آسٹریلیا دونوں کپتان کو بڑا دھچکا
میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ نے سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑ گئے
برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشنزسیریز کا پہلا میچ، انگلینڈاور آسٹریلیا دونوں کپتان کو بڑا دھچکا مگر کیوں اس حوالہ سے تمام تر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد دونوں ٹیموں کے مداح حیران و پریشان رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق میچ ریفری اینڈی پیکرافٹ نے سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اہم پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 2،2 پوائنٹس کم ہوگئے۔ چیمپئن شپ میں آسٹریلیا کے پوائنٹس 10 اور انگلینڈ کے مائنس 2 ہیں، دونوں ٹیموں نے مقررہ وقت میں 2 اوورزکم کروائے۔ دوسری جانب دونوں کپتان پیٹ کمنز اور بین اسٹوکس نے غلطی کا بھی اعتراف کرلیا تاہم ٹیم کے پوائنٹس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بھی میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد برمنگھم ٹیسٹ میں 2 وکٹوں سے شکست دی۔ پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے نویں وکٹ پر281 رنز کے تعاقب میں 55 رنز کی ناقابل شکست شراکت داری کی اور اپنی ٹیم کو ایشیز سیریز میں ایک صفر کی برتری دلائی۔