کھیل

ایشنز سیریز کا دوسرا ٹیسٹ، آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پچھاڑ کر برتری حاصل کرلی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست سے دوچار کیا، آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 371 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 327 رنز پر ڈھیر

لارڈز(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشز سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دیکر 5 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی واضح برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ کے دوران آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست سے دوچار کیا، آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 371 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 327 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ میزبان ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی 9 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے کھیلی گئی 155 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کروا سکی۔ بین ڈکٹ نے بھی 9 چوکوں کی مدد سے 83 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی مگر ان کی اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ نے 3 ،3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا جبکہ ایک وکٹ کیمرون گرین نے حاصل کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button