کھیل

ایشیاء کپ ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں میچز کھیلنے کی اجازت

پاکستان ہوم گراؤنڈ پر دو میچز ' پہلا میچ نیپال کے ساتھ کھیلے گاجبکہ دوسرا میچ پاکستان سپر فور مرحلے کا کھیلے گا؟ ایشین کرکٹ کونسل کا اعلامیہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاء کپ ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں میچز کھیلنے کی اجازت’ ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں ہوگا جس کا اعلان گزشتہ روز ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایشین کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلاجائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایونٹ کا باضابطہ شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کے شیڈول کو آئندہ دو ہفتوں میں حتمی شکل دیے جانے کا امکان ہے۔ اب یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پر دو میچز کھیلے گا۔ پاکستان پہلا میچ نیپال کے ساتھ کھیلے گا۔ پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں پہلا میچ کھیلنے کے بعد سری لنکا چلی جائیں گی۔ دوسرا میچ پاکستان سپر فور مرحلے کا کھیلے گا، سپر مرحلے کا میچ کھیلنے کیلئے پاکستان ٹیم دوبارہ پاکستان آئے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پانچواں میچ بھی پاکستان میں کرانے کیلئے کوشاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button