کھیل

ایشیاکپ:سری لنکا نےبھارت کےخلاف ٹاس جیت کرکیا فیصلہ کیا؟

۔ ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان نے کہاکہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے

کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ایشیاکپ:سری لنکا نےبھارت کےخلاف ٹاس جیت کرکیا فیصلہ کیا؟ ایشیا کپ کے فائنل  میں  سری  لنکا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سری لنکن کپتان نے کہاکہ پچ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، شائقین کی سپورٹ سے بہت حوصلہ ملتا ہے،نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی سے خوش ہوں۔

سری لنکا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، مہیش تھییکشانا کی جگہ دشن ہیمنتھاکو سری لنکا ٹیم میں شامل  کیاگیا ہے، سری لنکا پلیئنگ الیون میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا شامل  ہیں، ان کے علاوہ کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیراسماراویکراما، چارتھ اسا لنکا ٹیم میں شامل  ہیں،دھننجایاڈی سلوا، دونتھ ولالا گے، پرامود مدموشن، اور دشن ہیمنتھا ٹیم کا حصہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button