کھیل

ایشیاکپ:پاکستان کا انڈیا کےخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ

کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا

سری لنکا(سپورٹس ڈیسک)ایشیاکپ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ اوور کاسٹ کنڈیشنز کے باعث بالنگ کرنے کو ترجیع دیں گے تاکہ بھارت کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو پہلے بیٹنگ کرنے کا ہی فیصلہ کرتے تاہم کوشش ہوگی ابتداء میں وکٹوں کو بچا کر پاکستان کیخلاف اٹیک کریں۔ دوسری جانب کینڈی میں موسم آبرد آلود ہے تاہم وقفے وقفے سے ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ کپتان بابراعظم، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button