کھیل

ایشیا کرکٹ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت شروع

ایشیا کپ کے تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے، پی سی بی نے صرف پاکستان میں میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ہے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کے ٹکٹس کی فروخت شروع ہو گئی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی ویب سائٹ پر ٹکٹوں کی فروخت لانچ کر دی۔ ایشیا کپ کے تمام ٹکٹس آن لائن خریدے جاسکیں گے، پی سی بی نے صرف پاکستان میں میچز کے ٹکٹس کی فروخت کا اعلان کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ملتان اور قذافی اسٹیڈیم کے وی آئی پی انکلوژرز اور پریمیئم انکلوژرز کی ٹکٹیں فروخت کی جائیں گی۔

فرسٹ کلاس اور جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس یوم آزادی کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ پاکستان اور نیپال کے درمیان وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 2500 روپے ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button