کھیل

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ، قومی ٹیم کی منگولیا کو شکست، سپر 8 میں رسائی

پاکستان نے منگولیا کیخلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جیت کا اسکور 25-9، 25-17اور 25-13 رہا'اس سے قبل چائنیز تائپے کو بھی شکست دی تھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی ایک اور فتح، پاکستان نے گروپ کے دوسرے میچ میں منگولیا کو شکست دیکر سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے منگولیا کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی، پاکستان کی جیت کا اسکور 25-9، 25-17اور 25-13 رہا۔ پاکستان نے اس سے قبل چائنیز تائپے کو بھی شکست دی تھی۔ پاکستان نے گروپ کے دونوں میچز جیت کر سپر 8 کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ دوسرے راؤنڈ میں پاکستان، آسٹریلیا، تھائی لینڈ اور چائنیز تائپے کے ساتھ گروپ میں شامل ہے۔ چائنیز تائپے کیخلاف پہلے راؤنڈ کی فتح کی وجہ سے پاکستان کو بونس پوائنٹ حاصل ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button