کھیل

ایشین بیس بال چیمپئن شپ، پاکستان کی شاندار کارکردگی، دوسری کامیابی اپنے نام کرلی

پاکستان کی جانب سے امجد اسلم ، عمیر امداد بھٹی اور امان خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ جبکہ جبران، ذاکر، سمیر اور وسیم نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا

تائیوان (سپورٹس ڈیسک) ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری کامیابی بھی اپنے نام کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تائیوان میں جاری ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں پلیسمنٹ راؤنڈ کے میچ میں پاکستان نے فلسطین کو 3-12 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے امجد اسلم ، عمیر امداد بھٹی اور امان خان نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ جبران، ذاکر، سمیر اور وسیم نے بھی نمایاں کھیل پیش کیا۔ اس سے قبل پہلے راؤنڈ کے گروپ میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو ہرایا تھا۔ پلیسمنٹ راؤنڈ میں پاکستان اگلا میچ کل ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button