کھیل

ایشین والی بال چیلنج کپ’ پاکستان کی کوارٹر فائنل میں رسائی

بحرین میں جاری ایشین والی بال چیلنج کپ میں تھائی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 22-25، 14-25 اور 21-25 رہا

بحرین (سپورٹس ڈیسک) ایشین والی بال چیلنج کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ، قومی ٹیم کی یہ گروپ میچ میں مسلسل دوسری فتح ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحرین میں جاری ایشین والی بال چیلنج کپ میں پاکستان نے گروپ کے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔تھائی لینڈ کے خلاف پاکستان کی جیت کا اسکور 22-25، 14-25 اور 21-25 رہا۔ گروپ میں دونوں میچز جیت کر پاکستان ایشین والی بال چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے دونوں میچز جیت کر پول بی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کوارٹر فائنل میں پاکستان ٹیم پول ڈی کی دوسرے نمبر کی ٹیم سے کھیلے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button