کھیل

ایشین والی بال کپ، پاکستان کی ایک اور کامیابی، سیمی فائنل میں رسائی

پاکستان کو پہلے سیٹ میں 25 ، 19سے شکست ہوئی، دوسرے سیٹ میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 27، 25 سے کامیابی حاصل کی

بحرین(سپورٹس ڈیسک) ایشین مینز والی بال کپ میں پاکستان نے ویتنام کے خلاف دلچسپ مقابلے میں ایک اور کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق عیسیٰ ٹاؤن بحرین میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور ویتنام کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ، پاکستان کو پہلے سیٹ میں 25 ، 19سے شکست ہوئی، دوسرے سیٹ میں پاکستان نے کم بیک کرتے ہوئے 27، 25 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرا سیٹ بھی پاکستان کے نام رہا جس میں اس نے 25 ، 23 سے فتح سمیٹی، چوتھا سیٹ ویتنا م نے 25 ، 21 سے جیت کر مقابلہ برابر کردیا لیکن پانچویں اور آخری سیٹ میں پاکستان نے 15 ، 12 کے اسکور سے فتح سمیٹی اور سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ ہفتے کو پاکستان کا سیمی فائنل میں مقابلہ جنوبی کوریا سے ہوگا جس نے کوارٹر فائنل میں میزبان بحرین کو شکست دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button