کھیل

ایشین گیمز، بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی چال، ٹیم کونسی بھیجی؟ پتا چل گیا

ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہینگزو چین میں شیڈولڈ ہیں تاہم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشین گیمز، بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی چال، ٹیم کونسی بھیجی؟ پتا چل گیا ‘ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز کے لیے کرکٹ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی مینز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں ڈیبیو کرے گی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ایشین گیمز کے مرد و خواتین کے ایونٹس میں حصہ لے گا، جب کہ بھارتی مینز کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں ڈیبیو کرے گی۔ ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہوں گے، ایشین گیمز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخیں متصادم ہیں تاہم ایشین گیمز میں کسی بھی ٹیم میں اسٹار کرکٹرز شامل نہیں ہوں گے۔ ورلڈ کپ میں حصہ لینے والے ایشیائی ممالک کی دو دو ٹیمیں بیک وقت انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔ ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہینگزو چین میں شیڈولڈ ہیں تاہم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک کھیلا جائے گا، جب کہ ٹیموں کو وارم اپ میچز بھی کھیلنا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button