کھیل

ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ، قومی ٹیم نے نویں پوزیشن حاصل کرلی

رانا وحید نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 23 گول کیے' نویں پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی دی گئی

مسقط(سپورٹس ڈیسک) ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے سوئٹزر لینڈ کو ایک کے مقابلے میں 10 گول سے ہرا کر ایونٹ میں نویں پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق عمان کے شہر مسقط میں جاری ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ عالمی ہاکی کپ میں پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے کوارٹرفائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام ہوگیا تھا تاہم ایونٹ میں نویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے سوئٹزرلینڈ پر گول کی بارش کردی اور میچ میں ایک کے مقابلے 10 گول سے کامیابی حاصل کرلی۔ پاکستان کی جانب سے ذکریا حیات نے ہیٹ ٹریک کی، رانا وحید ، حنان شاہد اور ارشد لیاقت نے دو دو گول کیے۔ رانا وحید نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 23 گول کیے۔ نویں پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستان کو ایف آئی ایچ کی جانب سے چیلنجرز ٹرافی دی گئی۔ واضح رہے کہ فائیو اے سائیڈ ورلڈکپ میں 16 ٹیموں نے شرکت کی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button