کھیل

بابراعظم نے اپنی ناقابل پرفارمنس کارکردگی کا سہرا اپنی والدہ کے سر سجا دیا

میری والدہ میرے لیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئی ہیں، وہ میرا میچ دیکھنے آئیں تو میں نے سنچری اسکور کی، یہ ان کی ہی وجہ سے ہے: بابراعظم

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ روز کی شاندار پرفارمنس اور ناقابل شکست سنچری کا سہرا اپنی والدہ کے سر سجا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے اختتام پر بابر اعظم نے اپنی اس بہترین پرفارمنس اور ناقابل شکست سنچری کا سہرا اپنی والدہ کے سر سجایا۔ کپتان نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میری والدہ آج پہلی بار میرا میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ میں آئی ہیں، ورنہ وہ عام طور سے ٹی وی پر ہی مجھے کھیلتا ہوا دیکھتی تھیں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میری والدہ میرے لیے خوش قسمتی کی علامت ثابت ہوئی ہیں، وہ میرا میچ دیکھنے آئیں تو میں نے سنچری اسکور کی، یہ ان کی ہی وجہ سے ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے 111 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔ بابر اعظم کی اس شاندار پرفارمنس پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انہیں قیمتی گاڑی تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button