کھیل

باکسر عامر خان کا ماڈل سمیرا سے تعلق میں کتنی سچائی؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

سمیرا نے اپنا ہاتھ ٹھیک کرانے کے لیے 20 ہزار پانڈ مانگے، انکار پر ایشیائی ماڈل مجھے 20 ہزار پاؤنڈ کے لیے بلیک میل کرتی رہی: باکسر عامر خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) باکسر عامر خان کا ماڈل سمیرا سے تعلق میں کتنی سچائی؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا جس کی سچائی سامنے آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ سابق باکسنگ چیمپئن کا کہنا تھا ماڈل سمیرا سے اپنی شادی کاروباری ہونے جیسی کوئی بات نہیں کی، میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ سمیرا نے اپنا ہاتھ ٹھیک کرانے کے لیے 20 ہزار پانڈ مانگے، انکار پر ایشیائی ماڈل مجھے 20 ہزار پانڈ کے لیے بلیک میل کرتی رہی۔

عامر خان کا کہنا تھا میرے بلیک میل ہونے سے بچنے پر ماڈل سمیرا نے مقامی اخبار کو اسٹوری فروخت کی، میرا اور ماڈل سمیرا کا رابطہ اور تصاویر کا تبادلہ رہا لیکن ایسا رابطہ نہیں رہا جیسا ماڈل سمیرا نے اخبار کو بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماڈل سمیرا مجھ سے خود رابطے کرتی تھی، سمیرا نے بتایا وہ اپنیخاندان سے خوش نہیں، دور رہنا چاہتی ہے، سمیرا مجھ سے ٹیٹو کی شرعی حیثیت کے حوالے سے بھی پوچھا کرتی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button