کھیل

باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیرکی فائٹ 27 جون کو بنکاک میں ہوگی

عثمان وزیراپنی تمام 12 فائٹس جیت کرناقابلِ شکست ہیں، وہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اورمڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکےہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) باکسنگ یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر نےاپنی 13 ویں انٹرنیشل فائٹ کا اعلان کردیا۔ عثمان وزیرکی فائٹ 27 جون کوتھائی لینڈ کےدارالحکومت بنکاک میں ہوگی، اس بارعثمان وزیرکا مقابلہ مصری حریف سےہوگا۔ عثمان وزیراپنی تمام 12 فائٹس جیت کرناقابلِ شکست ہیں، وہ ورلڈ یوتھ ٹائٹل، ایشین ٹائٹل اورمڈل ایسٹ ٹائٹل جیت چکےہیں۔

عثمان وزیر نےکہا ہےکہ میں نےاس فائٹ  کےلیےزبردست محنت کی ہےقوم میری کامیابی کی دعا کرے، آج تک کوئی پاکستانی باکسریہ ٹائٹل نہیں جیت سکا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ فائٹ کی خوشی ہےلیکن وعدے کےباوجود حکومت کی سپورٹ نہ ملنےکا افسوس بھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button