کھیل

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کےکپتان ورلڈ کپ کےآخری میچ سےآؤٹ

کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق شکیب الحسن فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے

بھارت(سپورٹس ڈیسک) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن ورلڈ کپ کے آخری میچ سے باہر ہوگئے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق شکیب الحسن فریکچر کے باعث آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، وہ سری لنکا کے خلاف میچ میں بائیں ہاتھ کی انگلی کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

بنگلادیشی ٹیم کے فزیو کے مطابق شکیب الحسن نے تکلیف کے باوجود بیٹنگ جاری رکھی تھی جب کہ اب میچ کے بعد کرائے جانے والے ایکسرے میں فریکچر سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ بنگلادیش اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 11 نومبر کو پونے میں شیڈول ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button