کھیل

بھارتی ٹینس میدان میں بھی پاکستان کےخلاف سازش؟

ڈیوس کپ ٹینس مقابلے میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کے حق میں ووٹ دے دیا۔ آ

نیو دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ٹینس میدان میں بھی پاکستان کےخلاف سازش؟، بھارت کی ٹینس کے میدان میں پاکستان کے خلاف سازش کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ڈیوس کپ ٹینس مقابلے میں انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کے حق میں ووٹ دے دیا۔ آئی ٹی ایف نے اگلے سال فروری میں پاکستان میں شیڈول ڈیوس کپ پر بھارتی مؤقف مسترد کر دیا ہے اور اس معاملے میں 15 رُکنی ڈیوس کپ کمیٹی نے دونوں ممالک کا مؤقف لینے کے بعد پاکستان کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھارتی ٹیم کو پاکستان میں میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت نے سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کیا تھا، پاکستانی وفد نے بھارتی مؤقف کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ڈیوس کپ ٹائی مقابلے فروری کے پہلے ہفتے میں شیڈول ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button