کھیل

بھارتی کھلاڑی سریش رائنا کا طنزبھرا ٹوئیٹ،شاہد آفریدی کا ایکشن کام کرگیا

کراچی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کھلاڑی سریش رائنا کا طنزبھرا ٹوئیٹ،شاہد آفریدی کا ایکشن کام کرگیا۔رپورٹ کے مطابق سابق کپتان اور بین الاقوامی شہرت رکھنے والے شاہد آفریدی نے طنزکرنے والے بھارتی سابق کھلاڑی سریش رائنا کو فون کر کے پیغام دیا جس کے بعدچ انہوں نے ٹویٹرسے اپنا پیغام ڈیلیٹ کردیا ۔حال ہی میں آئی پی ایل میں کمنٹری کے دوران آکاش چوپڑا نے جب رائنا سے سوال کیا کہ کیا وہ ریٹائرمنٹ واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو انھوں نے کہا کہ میں سریش رائنا ہوں، شاہد آفریدی نہیں۔بعد ازاں آئی سی سی نے آفریدی کو ٹی 20 ورلڈکپ کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تو ’ایکس‘ پر ایک صارف نے رائنا کو مخاطب کرتے ہوئے اس حوالے سے آگاہ کیا، جواب میں سابق بھارتی بیٹر نےکہا کہ میں ورلڈکپ 2011 کا فاتح ہوں، میرے پاس میگا ٹرافی ہے۔موہالی کی شکست تو یادہوگی۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی نے بتایا کہ بعض اوقات ہلکے پھلکے جملے  کہے جاتے ہیں، میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ دیکھ کر رائنا سے بات کی، انھوں نے چھوٹے بھائی کی طرح صورتحال کو سمجھا اور اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر بھی راضی ہوگئے جو اچھی بات ہے، اچھے لوگ ایسی چیزوں کو سمجھتے اور اپنی غلطی کی اصلاح کرلیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button