کھیل

بھارت کا جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 327 رنز کا ہدف

ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

کولکتہ(سپورٹس ڈیسک) ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 327 رنز کا ہدف دے دیا۔  کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارتی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ گزشتہ میچز کی طرح آج بھی بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور انہوں نے 24 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

بھارت کی پہلی وکٹ 62 جبکہ دوسری وکٹ 10.3 اوورز میں 93 رنز پر گری۔ روہت شرما اور شُبمن گِل کے آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور شریاس ایئر نے شاندار پارٹنرشپ بنا کر بڑے ٹوٹل کی بنیاد رکھی۔  ویرات کوہلی نے 121 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر کیریئر کی 49ویں سنچری مکمل کی۔ 

ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں سات سات میچز کھیل چکی ہیں، بھارت ناقابل شکست ہے جبکہ جنوبی افریقا نے اپنے 6 میچز جیتے ہیں۔ پوائنٹس ٹیبل پر بھارت پہلے اور جنوبی افریقا دوسرے نمبر پر ہے اور دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button